www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

اجتھاد کی تعریف

آج کل اجتھاد و تقلید کا مسئلہ موضوع سخن بنا ھوا ھے ۔ آج بھت سے افراد یہ پوچھتے نظر آتے ھیں یا اپنے ذھن میں سوچتے ھیں کہ اسلام میں اجتھاد کی کیا حیثیت ھے ؟ اسلام میں اس کا ماخذ کیا ھے ؟تقلید کیوں کی جائے ؟

 

س۵۹۔ مفھوم و مصداق کے اعتبار سے ” اصل “ ولایت فقیھہ کا اعتقاد عقلی ھے یا شرعی ؟

ج۔ بے شک ولایت فقیھہ ۔ جو کے معنیٰ دین سے آگاہ عادل فقیھہ کی حکومت ھے۔ شریعت کا تعبدی حکم ھے جس کی تائید عقل بھی کرتی ھے اور اس کے مصداق کی تعیین کے لئے عقلی طریقہ بھی ھے جس کو اسلامی جمھوریہ کے دستور میں بیان کیا گیا ھے۔

 

س۴۹۔ جاھل مقصر کسے کھتے ھیں؟

ج۔ جاھل مقصر وہ ھے جو اپنی جھالت سے بھی واقف ھو اور اس کو دور کرنے کے ممکنہ طریقے بھی جانتا ھو لیکن ان پر عمل نہ کرتا ھو۔

 

س۵۵۔ اگر اجتماعی ، سیاسی اور ثقافتی مسائل میں ولی امر مسلمین اور دوسرے مرجع تقلید کے فتوے میں تعارض و اختلاف ھو تو ایسے میں مسلمانوں کا شرعی فریضہ کیا ھے ،

س۳۵۔ ایک شخص نے امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی وفات کے بعد ایک معین مجتھد کی تقلید کی اور اب وہ دوبارہ امام خمینی رحمة اللہ علیہ کی تقلید کرنا چاھتا ھے، کیا یہ اس کے لئے جائز ھے؟