www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

س۴۹۔ جاھل مقصر کسے کھتے ھیں؟

ج۔ جاھل مقصر وہ ھے جو اپنی جھالت سے بھی واقف ھو اور اس کو دور کرنے کے ممکنہ طریقے بھی جانتا ھو لیکن ان پر عمل نہ کرتا ھو۔

س۵۰۔ جاھل قاصر کون ھے؟

ج۔ جاھل قاصر وہ ھے جو اپنی جھالت سے بالکل آگاہ نہ ھو یا اپنے جھل کو دور کرنے کے طریقے نہ جانتا ھو۔

س۵۱۔ احتیاط واجب کے کیا معنی ھیں؟

ج۔ یعنی کسی عمل کو انجام دینا یا ترک کرنا احتیاط کی بنا پر واجب ھے۔

س۵۲۔ کیا فتوو ٴں میں مذکورہ عبارت ” فیہ اشکال “ (اس میں حرج ھے)حرمت پر دلالت کرتی ھے؟

ج۔ موقع و محل کے اختلاف سے اس کے معنی بھی مختلف ھوتے ھیں اگر جواز میں اشکال ھو تو مقام عمل میں اس کا نتیجہ حرمت پر مبنی ھوگا۔

س۵۳۔ ان عبارتوں ” فیہ اشکال “ (اس میں حرج ھے)، ”مشکل“ (مشکل ھے)” لا یخلو من اشکال “ (حرج سے خالی نھیں)” لا اشکال فیہ “ ( اس میں کوئی حرج نھیں ) سے فتویٰ مراد ھے یا احتیاط ؟

ج۔ ”لا اشکال فیہ “ کے علاوہ کہ وہ فتویٰ ھے ، باقی سب احتیاط ھیں۔

س۵۴۔ عدم جواز اور حرام میں کیا فرق ھے؟

ج۔ مقام عمل میں دونوں میں کوئی فرق نھیں ھے۔

 

Add comment


Security code
Refresh