www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ولایت امیرالمومنین کے اثبات کی راہ میں دختر رسول(ص)نے نبی اکرم(ص) کے اصحاب و انصار کے درمیان

اپنے فرزند حسن و حسین علیھم السّلام کے مخصوص مقام و منزلت سے بھی استفادہ کیا ۔ حسنین(ع)کے ساتھ نبی اکرم(ص)کی محبتوں کے مناظر لوگوں کی نگاھوں کے سامنے تھے اور انھوں نے نبی(ص)کی زبانی سنا تھا کہ " حسن و حسین جوانان جنت کے سردار ہیں " گھر میں بیٹھے رھیں یا میدان میں نکل آئیں ھرحال میں دونوں امام ہیں، یھی نھیں بلکہ مباھلہ اور بیعت رضوان کی مانند اھم واقعوں میں بھی رسول اسلام(ص)نے ان کے نمایاں مقام و منزلت کا تعارف کرا دیا تھا لھذا معصومۂ عالم نے کئی تاریخی موقعوں پر ان کے وجود سے استفادہ کیا اور اپنی مھم میں ان کو اپنے ساتھ لے کر گئیں ۔ واقعۂ سقیفہ کے بعد، مسلسل چار دن، حضرت علی(ع)کے حق کی حمایت میں مھاجرین و انصار کے دروازوں پر حسن و حسین(ع)کے ساتھ گئیں اور انھیں امیرالمومنین کی حمایت و مدد کی دعوت دی ۔ جب علی(ع)پر ہجوم کیا گیا تو ان کی حمایت کے لئے مسجد کے دروازہ تک گئیں اور سختی سے علی کےحق کی حمایت کی اس وقت بھی حسن و حسین(ع)ماں کی انگلی پکڑے ساتھ ساتھ تھے ۔ قبر رسول(ص)اور بقیع پر گریہ کے لئے جاتیں تو بھی حسنین کو ساتھ لے کر جاتی تھیں ۔
 

Add comment


Security code
Refresh