www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سرکار دو عالم نے ھدايت امت کے لئے دو گرانقدر چيزيں چھوڑى ہيں،”قرآن اور اھل بيت عليھم السلاماور ان دونوں کا کمال اتحاد يہ ہے کہ اھل بيت عليہم السلام کى پورى زندگى ميں

 قرآن مجيد کے تعليمات کى تجسيم ہے اور قرآن کى جملہ آيات ميں اھل بيت عليہم السلام کى زندگي کى تصوير ديکھى جاسکتى ہے۔ کہيں ان کے کردار کى توقير ہے تو کہيں ان کے دشمنوں کي تحقير۔کھيں ان کے مستقبل کى تمھيد ہے تو کھيں ان کے ماضى کي تمجيد۔

ليکن اس کے باوجود اقوال مفسرين و محدثين کى روشنى ميں تقريباً ۳۰۰آيات صرف انھيں کى شان ميں نازل ہوئى ہيں۔

اور ذيل ميں اردو داں حضرات کے لئے اس ذخيرہ کو يکجا پيش کرنے کے لئے مذکورہ آيات کا ايک خلاصہ پيش کيا جا رہا ہے۔ تفصيلات کے لئے مجلدات کى ضرورت ہے۔

آيات بينات

اسلامى روايات کى بنا پر قرآن مجيد کى بے شمار آيات ہيں جو اھل بيت اطہارعليہم السلام کے فضائل و مناقب کے گرد گھوم رہى ہيں اور انہيں حضرات معصمومين عليہم السلام کے کردار کے مختلف پہلووٴں کى طرف اشارہ کر رہى ہيں بلکہ بعض روايات کى بنا پر تو کل قرآن کا تعلق ان کے مناقب، ان کے مخالفين کے نقائص ومثالب، ان کے اعمال و کردار اور ان کى سيرت و حيات کے آئين و دستور سے ہے ليکن ذيل ميں صرف ان آيات کى طرف اشارہ کيا جا رہا ہے جن کى شان نزول کے بارے ميں عام مسلمان مفسرين بھى اقرار کيا ہے کہ ان کا نزول اھل بيت اطہارعليہم السلام کے مناقب اى ان کے مخالفين کے نقائص کے سلسلہ ميں ہوا ہے۔

علماء حق نے اس سلسلہ ميں پورى پورى کتابيں تاليف کى ہيں اور مکمل تفصيل کے ساتھ آيات اور ان کى تفسير کا تذکرہ کيا ہے ليکن اس کام پر صرف ايک اقتباس درج کيا جا رہا ہے تاکہ اردو داں طبقہ کے ذھن ميں بھى يہ آيات اور ان کے حوالے رہيں اور زير نظر کتاب کى عظمت و برکت ميں اضافہ ہو جائے۔

۱۔ اھدنا الصراط المستقيم (خدايا ہميں صراط مستقيم کى ہدايت فرما)۔ يہ محمد و آل محمد کا راستہ ہے۔(شواہد التنزيل ج/۱ص/۵۱)

۲۔ ھديً للمتقين الذين يومنون بالغيب (قرآن ان متقين کے لئے ہدايت ہے جو غيب پر ايمان رکھتے ہيں) (بقرہ/۲۔۳)

يہ ان مومنين کا ذکر ہے جو محبت قائم آل محمد پر قائم رہيں۔ رسول اکرم(ص)(ينابيع المودّة ص/۴۴۳)

۳۔ وبشر الذين آمنو و عملوا الصالحات ان لہم جنّات تجرى من تحتہا الانہار“۔(بقرہ۔۲۵)

پيغمبر آپ صاحبان ايمان و عمل کو بشارت دے ديں کہ ان کہ لئے وہ جنّتيں ہيں جن کے نيچے نہريں جارى ہوگي۔ (شواہد التنزيل)

۴۔ فتلقيٰ ادم من ربّہ کلمات فتاب عليہ“۔ (بقرہ۔۳۷)

آدم عليہم السلام نے پروردگار سے کلمات حاصل کرکے ان کے ذريعہ توبہ کي۔ (غاية المرام ص/۳۹۳)

۵۔ واذ قلنا ادخلواھذہ القرية فکلو منہا حيث شئتم رغداً و ادخلوا الباب سجّداً و قولوا حطة نغفر لکم خطٰيا کم۔(بقرہ۔ ۵۸)

اھل بيت عليہم السلام کى مثال سفينہٴ نوح اورباب حطّہ کى ہے۔پيغمبراکرم(ص)۔(درمنثور،ج۱)

۶۔واذ استسقيٰ موسيٰ لقومہ فقلنا اضرب بعصاک الحجر فانفجرت منہ اثنتا عشرة عيناً (بقرہ۔۶۰)

ميرے بعد آئمہ کى تعداد يہى بارہ ہوگى جو قوم کا سرچشمہ ہوگي ۔ پيغمبر اکرم (ص)۔ (غاية المرام ص/۲۴۴)

۷۔ واذا بتليٰ ابرہيم ربہ بکلماتٍ فاتمہن“ (بقرہ۔۱۲۴)

يہ آئمہ اثنا عشر کا اقرار ہے۔ امام جعفر صادق(ع) (ينابيع المودة ص/۲۵)

8 ۔ وما انزل اليٰ ابراہيم و اسماعيل واسحٰق و يعقوب والاسباط (بقرہ۔ ۱۳۶)

حسين عليہم السلام اس مت کے اسباط ميں ہيں۔ رسول اکرم(ص)۔ (اسد الغابہ ج/۲،ص/۱۴۳)

۹۔ کذٰلک جعلناکم امة وسطا لتکونوا شہداء على الناس  (بقرہ۔۲۰۸)

امت وسط ھم اھل بيت عليہم السلام ہيں۔ امير المومنين عليہ السلام۔(شواہد التنزيل ج/۱،ص/۹۲)

۱۰۔ فاستبقوا الخيرات اين ما تکونوا يات بکم اللہ جميعاً۔(بقرہ۔۱۴۸)

يہ امام مہدي عليہم السلام کے ۳۱۳اصحاب کى طرف اشارہ ہے۔ امام جعفر صادق عليہ السلام۔ (ينابيع المودّة، ص/۵۰۵)

۱۱۔يا ايہا الذين ادخلوا فى السلم کافة۔ (بقرہ۔۲۰۸)

يہ ھم اھل بيت عليہم السلام کى ولايت ہے۔ حضرت علي عليہ السلام۔ (غاية المرام،ص/۴۳۸)

 

۱۲۔ فمن يکفر بالطاغوت و يومن باللہ فقد استمسک بالعروة الوثقيٰ۔(بقرہ ۲۵۶)

عروة الوثقى اور انکى اولاد ہے۔ رسول اکرم (ص)۔(غاية المرام، ص/۲۴۴)

 

 

۱۳۔يوٴتى الحکمة من يشاء و من يوٴت الحکمة فقد اوتى خيراً کثيراً۔(بقرہ۔ ۲۶۹)

پروردگار نے حکمت ہم اہل بيت عليہم السلام کے اندر قرار دى ہے۔ رسول اکرم(ص)۔ (ينابيع المودة،ص/۴۵)

 

۱۴۔وما يعلم تاويلہ الا اللہ والراسخون فى العلم۔   (آل عمران۔۷)

راسخون فى العلم ہم اہل بيت عليہم السلام ہيں۔ امام جعفر صادق عليہم السلام۔   (ينابيع المودة، ص/۱۳۹)

 

۱۵۔ ان اللہ اصطفى آدم و نوحاً و آل ابراہيم و آل عمران على العالمين۔(آل عمران۔۳۳)

مصحف عبد اللہ ميں اس کى تفسير آل محمد سے کى گئى تھي۔ ابو وائل۔(غاية المرام، ص/۳۱۸)

 

۱۶۔ فمن حاجک فيہ من بعد مان جاء ک من العلم فقل تعالوا ندع ابنائنا و ابنائکم۔(آل عمران ۶۱)

يہ آيت مباہلہ کے موقع پر اہل بيت عليہم السلام کى شان ميں نازل ہوئي۔(تفسير جلالين، صحيح مسلم کتاب فضائل الصحابة، غاية المرام، ص۳۰۰وغيرہ)

 

۱۷۔ ولہ اسلم من فى السموات وا لارض طوعاً و کرہاً۔“      (آل عمران۔۸۳)

يہ قيام مہدي عليہ السلام کى طرف اشارہ ہے۔ امام جعفر صادق عليہ السلام۔  (ينابيع المودة م،ص/۳۲۱)

 

۱۸۔ و من يعتصم باللہ فقد ھدى الى صراط مستقيم۔  (آل عمران۔۱۰۱)

علي، ان کى زوجہ اور ان کى اولاد حجت خدا ہے۔ ان سے ہدايت حاصل کرنے والا صراط مستقيم کى طرف ہدايت پانے والا ہے۔ رسول اکرم(ص)۔ (شواہد التنزيل،۱،ص/۵۸)

 

۱۹۔ واعتصموا بحبل اللہ ولا تفرقوا۔ (آل عمران ۔۱۰۳)

حبل اللہ سے مراد ھم اھل بيت ہيں۔ امام جعفر صادق عليہ السلام۔ ( شواہد التنزيل،۱،ص/۱۳۱)

 

۲۰۔ يا ايہا الذين آمنو ا اصبروا وصابروا و رابطوا واتقوا اللہ لعلکم تفلحون“     (آل عمران۔۲۰۰)

مرابطہ امام مہدي عليہم السلام کے ساتھ جہاد کي تيارى کا حکم ہے۔ امام محمد باقرعليہ السلام۔ (ينابيع المودة،ص/۵۰۶)

 

۲۱۔ ”اٴم يحسدون الناس على ما اٰتاہم اللہ من فضلہ فقد اٰتينا آل ابراہيم الکتاب والحکمة و آتيناہم ملکاً عظيماً۔“ (نساء ۵۴)

يہ محسود افراد ہم اہل بيت عليہم السلام ہيں۔ امام محمد باقرعليہ السلام۔ (اسعافالراغبين،ص۱۰۹، نور الابصار،ص۱۱۲)

 

۲۲۔ ”يا ايہا الذين آمنوا اطيعوا اللہ و اطيعوا الرسول و اولى الامر منکم۔ (نساء۔ ۵۹)

اولى الامر سے مراد آئمہ اہل بيت عليہم السلام ہيں۔ امام جعفر صادق عليہ السلام۔ (ينابيع المودة، ص/۱۹۴)

 

۲۳۔ ومن يطع اللہ و الرسول فاولئک مع الذين انعم اللہ عليہم من النبيين و الصديقين والشہداء و الصالحين وحسن اولئک رفيقاً۔(نساء۔۶۹۔۷۰)

صديقين،شہداء اور صالحين علي عليہ السلام او ر ان کے مخلصين ہيں۔ابن عباس۔ (شواہد التنزيل،۱،ص/۱۵۴)

 

۲۴۔ ولوردوہ الى الرسول واليٰ اولى الامرمنھم لعلمہ الذين يستنبطونہ منھم“۔(نساء۸۳)

اولى امر سے مراد ائمہ اہلبيت عليہم السلام ہيں۔امام محمد باقر  عليہ السلام،امام جعفر صادق  عليہ السلام۔(ينابيع المودة۳۲۱)

 

۲۵۔و ان من اھل الکتاب الّاليومننّ بہ قبل موتہ۔(نساء۱۵۹)

ظہور مہدى عليہ السلام کى طرف اشارہ ہے۔امام محمد باقر  عليہ السلام۔(ینابیع المودة۵۰۶)

Add comment


Security code
Refresh