www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

284145
اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویتالی چورکین انتقال کر گئے۔
پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویتالی چورکین نیویارک میں اپنے دفتر میں انتقال کرگئے۔ان کی موت ایسے وقت میں واقع ھوئی ہے کہ ایک روز بعد ان کی پینسٹھویں سالگرہ تھی۔
ویتالی چورکین انّیس سو بیانوے سے چورانوے تک روس کے نائب وزیر خارجہ اور یوگوسلاویہ کے بارے میں مذاکرات کے عمل میں روسی صدر کے خصوصی نمائندے رھے۔
انّیس سو چورانوے سے اٹھانوے تک بلجیئم اور انّیس سو اٹھانوے سے دو ھزار تین تک کینیڈا میں روس کے سفیر رھےاور پھر یکم مئی دو ھزار چھے سے اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب کی حیثیت سے سرگرم عمل رھے۔

Add comment


Security code
Refresh