www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

787946
جمھوریہ اسلامی ایران کےصدر حسن روحانی اور وزیراعظم تھریسامے کے درمیان یہ پھلا ٹیلی فونی رابطہ ہے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطحوں پر روابط کے قیام کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
صدر ایران نے اس موقع پر محترمہ تھریسامے کو وزیراعظم بننے پر مبارک باد پیش کرتے ھوئے کھا کہ تھران لندن کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کرتا ہے۔
صدر حسن روحانی نے جامع ایٹمی معاھدے کے حوالے سے برطانیہ کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ تمام کوششیں اب ایٹمی معاھدے پر جلد از جلد علمدآمد کی جانب مرکوز ھونا چاھیں۔ انھوں نے علاقائی مشکلات اور بحرانوں کو مذاکرات اور گفتگو کے ذریعے حل کیے جانے کو ضروری قرار دیا۔
برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اس موقع پر کھا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کا پختہ عزم رکھتا ہے۔ انھوں نے کھا کہ برطانیہ جامع ایٹمی معاھدے پر علمدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے گا۔
انھوں نے دھشت گردی کی بیخ کنی کے لیے اس کی جڑوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی وزیراعظم کا کھنا تھا کہ ان کا ملک دھشت گردی گے بیخ کنی کے لیے لندن اور تھران کے درمیان رابطوں اور ھم آھنگی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh