www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

788933
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک کی وزارت انٹیلی جینس کو اسلامی نظام کا اھم و حساس مورچہ اور بیدار چشم بینا قرار دیا ہے۔
منگل کے روز وزیر انٹیلی جینس اور وزارت انٹیلی جینس کے اعلی عھدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں رھبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ وزارت انٹیلی جینس کو ھر حال میں اسلامی انقلاب کی اساس اور جھتوں کو مکمل طریقے سے محفوظ رکھنا چاھیے۔ آپ نے فرمایا کہ وزارت انٹیلی جینس ایران کی مضبوط فصیل ہے اور اس میں کوئی دراڑ نھیں پڑنی چاھیے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے وزارت اطلاعات میں معنوی اور ایمانی قدروں کی تقویب پر بھی زور دیا۔ آپ نے فرمایا کہ روز اول سے اسلامی انقلاب کے خلاف کی جانے والی سازشوں کے باوجود ، ایران کے مقابلے میں عالمی سامراج کی ناکامی ایمان کی طاقت کے بغیر ممکن نھیں تھی۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ عالمی سامراج یعنی امریکہ سے دوری بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کا بنیادی اصول ہے اور اس سے لاپراھی برتنے کی کوئی گنجائش نھیں ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کے انیٹیلی جینس اداروں کو ھراس جگہ موجود ھونا چاھیے جھاں سے دشمن گھات لگا سکتا ہے اور ایران کو نقصان پھنچانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh