www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

782218
یمنی فوج کی جوابی کاروائی میں سو سے زائد سعودی فوجی مارے گئے ہیں۔
یمن کے ‎سکورٹی ذرائع کی رپورٹوں کے مطابق دارالحکومت صنعا میں سعودی عرب کےسپاھیوں کے خلاف برق آسا فوجی حملے میں سو سے زیاہ فوجی مارے گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں سرکاری فوج کو انصار اللہ سے وابستہ رضاکاروں کی حمایت بھی حاصل تھی۔
فوج سے وابستہ میزائیلی یونٹ نے سعودی فوج کے ٹھکانوں پر "زلزال تین" سے موسوم راکٹ فائر کئے جس کے سبب سعودی سپاھیوں کا فوجی ساز و سامان تباہ ھو گیا۔
علاقے میں موجود ذرا‏ئع کا کھنا ہے کہ فوج اورعوامی رضاکار فورس کی جانب سے کئے جانے والے راکٹ حملوں میں کم از کم ایک سو سعودی فوجی مارے گئے ہیں۔
یمنی فورسز نے پیر کی رات بھی سعودی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے انھیں شدید جانی اور مالی نقصان پھنچایا۔ یمنی فوج کی جانب سے سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر یہ حملے ایک ایسے وقت ھو رھے کہ جب آل سعود کے اتحادی طیاروں نے بے گناہ یمنی شھریوں کے خلاف اپنے حملے تیز کردیے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh