www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

786205
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ھونے والے بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق ھو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بغداد کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں بموں کے دو دھماکوں میں کم از کم چودہ افراد کے ھلاک اور زخمی ھونے کی خبر ملی ہے۔
بتایا جاتا ہے منگل کے روز بغداد کے جنوب میں واقعے علاقے" البوعیثہ" میں پولیس وین کو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اھلکار موقع پر جاں بحق ھوگیا جبکہ تین اھلکاروں کو زخمی حالت میں ھسپتال پھنچا دیا گیا ہے۔
درایں اثنا بغداد کے شمالی علاقے"حیّ العامل" میں ایک مقامی مارکیٹ ھونے والے بم کے ایک شدید دھماکے میں ایک شخص اپنی جان سے ھاتھ دھو بیٹھا۔ اس واقعے میں نو افراد کے زخمی ھونے کی خبر ہے کہ جنھیں علاج کے لئے قریبی طبی مرکز میں داخل کر دیا گیا ہے۔
اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی رمادی میں چھے مسلح دھشت مارے گئے ہیں۔ الرمادی میں ایک اعلی فوجی عھدیدار کے مطابق مذکورہ دھشت گرد مشرقی رمادی میں دھشت گردی کی کاروائی کے مقصد سے داخل ھونا چاھتے تھے تاھم سیکورٹی اھلکاروں نےان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس واقعے میں چھے دھشت گرد مارے گئے۔

Add comment


Security code
Refresh