www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

767911
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے تازہ ترین حملوں میں دارالحکومت صنعا میں متعدد شھری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں فوڈ فیکٹری پر کی جانے والی وحشیانہ بمباری میں دسیوں فیکٹری ملازمین شھید اور زخمی ھو گئے ہیں۔
المسیرہ ٹی وی نے منگل کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کویت میں جاری امن مذاکرات کو تین ماہ ھو رھے ہیں لیکن اس کے باوجود سعودی عرب کی جانب سے یمن کے بے گناہ عوام کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کی خبریں موصول ھو رھی ہیں۔
دفاعی امور کے ماھرین کا کھنا ہے کہ یمنی عوام کی استقامت، حالیہ چند روز کے دوران جیزان اور نجران کے محاذوں پر بڑے پیمانے پر جانی نقصان اٹھانے کے بعد سعودی حکومت پر جنون کی سی کیفیت طاری ھوگئی ہے اور اس نے شھری آبادیوں پر ھوائی حملوں کو تیز کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق " قطابر" اور "حرض" کی آبادیوں پر سعودی فضا‏‏‏ئیہ کے جنگی طیاروں نے بمباری کی جس میں متعدد شھری شھید اور زخمی ھو گئے۔ شھید ھونے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سعودی عرب نے امریکا اور بعض علاقائی دوستوں کی مدد سے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کو ختم کرنے کے مقصد سے چھبیس مارچ دو ھزارپندرہ سے اپنے وحشیاہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس کے نتیجے ھزاروں کی تعداد میں نھتی خواتین اور معصوم بچے شھید اور زخمی ھو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh