www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

783894
عراق کے وزیراعظم نے ملک کے سبھی اداروں سے کھا ہے کہ وہ موصل شھر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے عراقی افواج کی مدد کریں۔
عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں عراق کی سیکورٹی کابینہ کی میٹنگ میں خطاب کرتے ھوئے کھا کہ عراقی افواج موصل شھر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کےلئے پوری طرح تیار ہیں۔
انھوں نے کھا کہ موصل کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران عراقی افواج کو ملک کے سبھی اداروں کی حمایت درکار ہے-
ان کا کھنا تھا کہ فلوجہ اور الرمادی جیسے اھم شھروں کی آزادی کے بعد اب عراقی افواج داعش کے آخری گڑھ موصل کو بھی آزاد کرانے کےلئے خود کو تیار کرچکی ہیں -
عراقی وزیردفاع خالد العبیدی نے بھی صوبہ نینوا کی آپریشنل کمان کے معائنے کے دوران کھا کہ عراق کی سبھی فورسز منجملہ کرد پیشمرگہ ملیشیا موصل کی آزادی کی کارروائیوں میں شرکت کریں گی- ان کا کھنا تھا کہ موصل کو آزاد کرانے کی کارروائیاں جلد ھی شروع کر دی جائیں گی۔
عراقی وزیردفاع نے کھا کہ اس وقت صوبہ نینوا کی آپریشنل کمان اور عراقی کردستان کی مقامی انتظامیہ کے درمیان اس سلسلے میں مکمل ھم آھنگی پائی جاتی ہے -
دریں اثنا عراقی فوج کی ھائی کمان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار میں قبائلی لشکر کے جوانوں نے شام کی سرحد سے ملحقہ الولید گذرگاہ پر تکفیری دھشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا ہے- اس کارروائی میں بڑی تعداد میں دھشت گرد مارے گئے ہیں-
عراق کی عوامی رضاکارفورس نے بھی اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں مطیبجہ کا علاقہ دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے-
دوسری جانب صوبہ کرکوک میں الحویجہ کے باشندوں پر داعش کے مظالم کا سلسلہ بھی جاری ہے- الحویجہ شھر کے قبائل کے سربراہ عمرالنعیمی نے کھا ہے کہ داعش نے علاقے کے باشندوں پر اپنا دباؤ بڑھانے کے لئے الحویجہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں تقریبا دو لاکھ باشندوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے جس کے نتیجے میں اس علاقے کے لوگوں کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
الحویجہ کے قبائل کے سربراہ نے کھا کہ داعش کے ذریعے اس علاقے کا مسلسل محاصرہ جاری رھنے کی صورت میں یھاں ایک انسانی المیہ بھی رونما ھو سکتا ہے-
کرکو ک سے رکن پارلیمنٹ محمد تمیم نے بھی کھا ہے کہ اگر اس سلسلے میں کوتاھی سے کام لیا گیا تو حویجہ میں لوگوں کا بڑے پیمانے پرقتل عام ھو سکتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh