www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

864324
بحرین کے علما نے عوام کے خلاف شاھی حکومت کے مجرمانہ اقدامات میں شدت کی بابت سخت خبر دار کیا ہے۔
بحرینی ذرائع کے مطابق ملک بھر کے علمائے کرام کے جاری کردہ مشترکہ بیان میں آئمہ جمعہ و جماعت کو پولیس اسٹیشن طلب کرنے، حراست میں رکھنے ، گرفتار کرنے، ڈرانے دھمکانے اور ان کی توھین کیے جانے کی مذمت کرتے ھوئے کھا گیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات کے خطرناک نتائج برآمد ھوں گے۔
بحرینی علما کے بیان میں کھا گیا ہے کہ ملک کے عوام پـچھلے پانچ برس سے، ریاستی دھشت گردی اور جبر کے باوجود ، آمریت کے خلاف تحریک کو جاری رکھے ھوئے ہیں۔بیان میں یہ بات زور دیکر کھی گئی ہے کہ بحرین کے عوام شروع ھی سے اپنے جائز اور منصفانہ مطالبات پر زور دے رھے ہیں۔
یھاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ بحرین کی شاھی حکومت نے عوام کے خلاف اپنے کریک ڈاؤں کا سلسلہ تیز کرتے ھوئے گزشتہ ھفتے چھے علما اور ایک سابق رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔
بحرین میں فروری دو ھزار گیارہ سے شاھی حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔ بحرین کے عوام سماجی انصاف کے قیام ، تعصبات کے خاتمے اور منتخب حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رھے ہیں۔
بحرین کی شاھی حکومت عوام کے جائز مطالبات پورے کرنے کے بجائے، سعودی عرب اور دیگر اتحادی ملکوں کے کرائے کے فوجیوں کے ساتھ مل کر اس تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رھی ہے جس کے دوران سیکڑوں افراد شھید اور زخمی ھوچکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh