www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

828851
شامی فوج نے مغربی شھر لاذقیہ کے نواحی علاقے کنسبہ کو دھشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے کنسبہ کو مکمل آزاد کرا لیا ہے اوراس علاقے سے دھشت گردوں کا صفایا کیا جا رھا ہے۔
شامی فوج کے خصوصی دستے نے موثق انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر کنسبہ میں دھشت گردوں کی صفوں کے درمیان گھس کر بم دھماکے کیے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں دھشت گرد ھلاک ھو گئے ہیں۔
شامی فوج کے جوانوں نے، جنوبی صوبے درعا کے علاقے شیخ مسکین میں دھشت گردوں کی دراندازی کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔ اس کارروائی میں دھشت گردوں کی ایک بکتر بند اور بھاری مشین گنوں سے لیس دو دیگر گاڑیاں تباہ ھو گئیں۔ شام فوج کے جوابی حملے میں درجنوں دھشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
ادھر العالم ٹیلی ویژن کے مطابق ، شامی فوج نے صوبہ سویدا کے مغرب میں واقع ثعلہ نامی ایئر پورٹ پر بھی دھشت گردوں کا حملہ پسپا کردیا ہے۔ شمالی شام کے علاقے حلب سے ملنے والی خبروں کے مطابق ، شامی فوج کے جوانوں نے دھشت گردوں کی واحد گزرگاہ پر زبردست بمباری کرکے حلب کا محاصرہ توڑنے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے پچھلے کئی روز سے حلب کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور دھشت گردوں کو ھتھیار ڈالنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh