www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

877512
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ملک بھر میں دھشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
میڈیارپورٹوں کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے کومبنگ آپریشن کا حکم کوئٹہ میں ھونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران دیا۔ اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زھری اور چیف سیکرٹری بلوچستان اورفوج کی سدرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی شریک تھے۔
اجلاس کے دوران جنرل راحیل شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ دھشت گردوں نے خیبرپختونخوا میں شکست کے بعد بلوچستان کا رخ کرلیا ہے جبکہ کوئٹہ میں دھماکا بلوچستان کا امن تباہ کرنے کے لئے کیا گیا۔
جنرل راحیل شریف کا کھنا تھا کہ فوج اور سیکورٹی ادارے ملک کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ کومبنگ آپریشن کے تحت پاکستان انٹیلی جنس ایجنسیاں دھشت گردی سے منسلک کسی بھی شخص کے خلاف اور کسی بھی مقام پر کارروائی کی مجاز ھوں گی۔

Add comment


Security code
Refresh