www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

847218
نائجیریا کے عوام ایک بار پھر آیۃ اللہ شیخ ابراھیم زکزکی کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ شیخ ابراھیم زکزکی کے حامیوں کی ایک کثیر تعداد نے پیر کے روز انسانی حقوق سے متعلق کمیٹی کے دفتر کے سامنے ھونے والے ایک احتجاج مظاھرے میں شرکت کی۔ نائجیریا کے مختلف شھروں سے آنے والے مظاھرین نے آیۃ اللہ شیخ زکزکی کی فوری رھائی کا مطالبہ کیا۔
شیخ زکزکی کی جسمانی حالت اور دوران قید ان کے ساتھ انتظامیہ اور سیکورٹی اھلکاروں کے ناروا سلوک کے پیش نظر ان کی جماعت" تحریک اسلامی" کو سخت تشویش اور خدشات لاحق ہیں۔
تحریک اسلامی نائجیریا کا کھنا ہے کہ آیتہ اللہ شیخ زکزکی کے گھر پر حملے اور فوج کے ھاتھوں ان کی گرفتاری نائجیریا میں اسلامی تحریک کو ختم کئے جانے کی سازش کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔
واضح رھے کہ گزشتہ سال تیرہ دسمبر کو زاریا میں واقع بقیۃ اللہ کمپلیکس پر فوج نے بلاجواز حملہ کر کے سیکڑوں افراد کو شھید اور زخمی کردیا تھا۔ اس حملے میں آیۃ اللہ ابراھیم زکزکی زخمی ھو گئے تھے۔
فوج کے حملے اور تشدد کے نتیجے میں آیۃ اللہ شیخ زکزکی ایک آنکھ کی بینائی سے محرومی کے علاوہ جسمانی طور پر بھی معذور ھو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کو نہ تو طبی سھولیات فراھم کی جارھی ہیں اور نہ ھی وکیلوں سے ملنے دیا جارھا ہے۔
فوج کا دعوی ہے کہ آیۃ اللہ شیخ زکزکی کے حامی نائجیریا کے آرمی چیف کے کاروان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رھے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh