www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

863950
صھیونی حکومت کے ایک سابق وزیر نے مستقبل قریب میں سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے کی خبر دی ہے۔ سعودی جنرل انور عشقی نے دو ھفتے قبل ایک وفد کے ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا تھا۔
ارنا نے صھیونی اخبار یروشلم پوسٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صھیونی حکومت کے سماجی امور کے سابق وزیر مائیکل ملکویر نے کھا ہے کہ بعض افراد کے تصور سے بھی پھلے ریاض اور تل آبیب کے تعلقات معمول پر آجائیں گے۔ واضح رھے کہ مائیکل ملکویر نے حال ھی میں سعودی جنرل کی قیادت میں اسرائیل کا دورہ کرنے والے سعودی عرب کے وفد سے ملاقات کی تھی۔
ملکویر نے یہ بیانات ایک پریس کانفرنس میں دیے اور اس موقع پر عربی زبان میں ان شاء اللہ کے الفاظ بھی استعمال کئے۔ مائیکل ملکویر نے مزید کھا کہ سعودی عرب کے وفد کے دورۂ اسرائیل کے خلاف صرف ایران اور حزب اللہ نے اپنا رد عمل ظاھر کیا جبکہ عرب دنیا نے اس دورے کی حمایت یا مخالفت کے سلسلے میں کوئی خاص موقف اختیار نھیں کیا ہے ۔
صھیونی حکومت کے سابق وزیر کے یہ بیانات سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان خفیہ اور علانیہ تعلقات کی تازہ ترین علامت شمار ھوتے ہیں۔
واضح رھے کہ سعودی جنرل انور عشقی نے دو ھفتے قبل ایک وفد کے ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر صھیونی وزارت خارجہ کے عھدیداروں کے ساتھ مذاکرات کئے تھے۔

Add comment


Security code
Refresh