www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

988506
اسلامی جمھوریہ ایران اور آذربائیجان کے صدور نے اقتصادی، تجارتی اور سیکورٹی تعلقات اور دھشت گردی کے خلاف دو فریقی اور کثیر فریقی تعاون کا عزم ظاھر کیا ہے۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں صدر الھام علی اوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے صدر حسن روحانی نے کھا کہ خطے اور دنیا کے اقتصادی اور سیاسی معاملات کے بارے میں دونوں ملکوں کے نظریات میں مکمل ھم آھنگی پائی جاتی ہے۔
صدر ایران نے تھران اور باکو تعلقات کو پیشرفت کا حامل قرار دیتے ھوئے کھا کہ پچھلے دو برس کے دوران دونوں ملکوں کے سربراھوں کے درمیان ھونے والی ملاقاتوں میں باھمی تعلقات کے فروغ کے لیے موثر اقدامات انجام دیئے گئے ہیں۔
صدر روحانی نے ایران آذربائیجان مشترکہ اقتصادی کمیشن کی ان کوششوں کی بھی تعریف کی جو وہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لیں دین کے فروغ کے لیے انجام دے رھا ہے۔
صدرحسن روحانی کا کھنا تھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران ٹیرف کے معاملے پر یوریشیا کے رکن ملکوں کے ساتھ مذاکرات کررھا ہے جبکہ آذربائیجان کے ساتھ بھی اس سلسلے میں تعاون جاری ہے۔
ایران اور آذربائیجان کے درمیان طے پانے والے معاھدوں اور سمجھوتوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے صدر حسن روحانی نے کھا کہ صنعت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان بینکاری تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کا راستہ ھموار ھو گیا ہے۔
انھوں نے شمال جنوب راھداری کے آغاز کو دونوں ملکوں کے لیے انتھائی اھم اور حیاتی قرار دیتے ھوئے کھا کہ رواں سال کے اختتام تک، ایران اور آذربائیجان ایک دوسرے کے ساتھ ریلوے کے ذریعے بھی متصل ھو جائیں گے۔
ایران کے صدر نے علاقائی مسائل کے بارے میں تھران کی پالیسیوں کی وضاحت کرتے ھوئے کھا کہ ایران خطے میں امن و استحکام، تمام ملکوں کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کا خواھاں ہے۔
آذربائیجان کے صدر الھام علی اوف نے اس موقع پر اپنے ملک میں ایرانی کار ساز کمپنی، ایران خودرو کی پروڈکشن لائن کے آغاز پر خوشی کا اظھار کرتے ھوئے اسے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک اھم سنگ میل قرار دیا۔
صدر الھام علی اوف کا کھنا تھا کہ ان کا ملک شمال جنوب راھداری کے جلد از جلد قیام، دھشت گردی کے خلاف جنگ اور حقیقی اسلام کو دنیا میں روشناس کرانے کی غرض سے اسلامی جمھوریہ ایران کے ساتھ بھرپور تعاون کے لیے تیار ہے۔

Add comment


Security code
Refresh