www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

965181
عراق کے سیکورٹی اداروں نے دارالحکومت بغداد کے نواحی علاقوں میں دھشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔
بغداد آپریشن کمانڈ کے نائب سربراہ میجر جنرل ستار عودہ نے بتایا ہے کہ عراقی فوج کے جوانوں نے بغداد کے نواحی علاقوں کو دھشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائی کے دوران درجنوں دھشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
عراقی فوج طارمیہ کے علاقے میں دھشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔ ایک اور اطلاع کے مطابق عراقی فوج نے جنوبی بغداد کے علاقے عرب جبور میں بروقت کارروائی کرکے دو خود کش بمباروں کو بھی ھلاک کر دیا ہے۔
رپورٹ میں کھا گیا ہے کہ شمالی بغداد کے علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے کی جانے والی کارروائی پوری طرح کامیاب رھی ہے جس کے بعد دارالحکومت کے شمالی علاقے پر تکفیری دھشت گردوں کے حملے بند ھو جائیں گے۔
صوبہ صلاح الدین سے ملنے والی خبروں کے مطابق عراقی فوج نے بیجی کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران کم سے کم انیس داعشی دھشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
عراقی فوج نے مشرقی رمادی کے علاقے جزیرہ خالدیہ میں ایک مکان میں چھپے تین داعشی دھشت گردوں کو موت گھاٹ اتار دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh