www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

871720
سیاحت اور ثقافتی میراث کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ایران آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بارہ فیصد اضافہ ھوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایران کے شمالی صوبے اردبیل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ھوئے سیاحت اور ثقافتی میراث کے تربیتی امور کے سربراہ "محسن رنجبر" نے کھا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بارہ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان کا کھنا تھا کہ اس عرصے کے دوران عالمی سطح پر بیرونی سیاحوں کی تعداد میں شرح نمو صرف تین فیصد ہے۔
محسن رنجبر نے صوبہ اردبیل میں سیاحت، ثقافتی ورثے اور ھاتھ کی بنی ھوئی اشیا سے متعلق نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کھا کہ سیاحت کے امور پر توجہ اور حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات خاصے موثر واقع ھوئے ہیں اور ایران آنے والے غیرملکی سیاحوں کی روز ا‌فزوں تعداد سے بخوبی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
محسن رنجبر نے مزید کھا کہ ایران میں دس لاکھ سے زیادہ ایسے تاریخی آثار کو رجسٹرڈ کیا جاچکا ہے۔ ان کا کھنا تھا کہ ٹورازم کو آج دنیا میں ایک صنعت کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں کی آمدنی کا ایک موثر ذریعہ شمار ھوتی ہے کہ جس میں روز بروز اضافہ ھوتا جا رھا ہے۔
واضح رھے کہ تاریخی، مذھبی اور قدرتی مناظر کے اعتبار سے ایران دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے ایک اھم ترین سیاحتی ملک شمار ھوتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh