www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

982535
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کارروائی میں متعدد سعودی فوجی ھلاک اور زخمی ھو گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق یمن کی سرکاری فوج اور تحریک انصاراللہ سے وابستہ رضاکارفورس کے دستوں نے اتوار کے روز نجران کے علاقے میں جارح سعودی فوجیوں کے خلاف اپنی ایک مشترکہ کارروائی میں آل سعود کے دربار سے وابستہ دسیوں فوجیوں کو ھلاک اور زخمی کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں سعودی فوج کی دو بکتر بند گاڑیاں تباہ ھو گئی ہیں۔
المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ملک کے جنوب میں واقعے صوبوں نجران اور جیزان میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانوں کو اپنے جوابی حملوں کا نشانہ بنایا کہ جس کے سبب سعودی فوجیوں کو خاصا جانی اور مالی نقصان پھنچا۔ بتایا جاتا ہے کہ نجران کے علاقے الشرفہ میں سعودیوں کی دو بکتر بند گاڑیاں تباہ اور ان پر سوار سعودی فوجی مارے گئے۔
اسی رپورٹ کے مطابق جیزان کے علاقے الخوبہ میں سعودی فوجی تنصیبات کو بھی یمنی فورسز نے راکٹ حملے کا نشانہ بناکر انھیں تباہ کر دیا ہے۔
سعودی عرب نے سابق صدر منصور ھادی کو اقتدار دلانے کے بھانے یمن کے خلاف جنگ شروع کی تھی، پانچ سو دنوں سے جاری اس غیر مساوی جنگ میں سعودی عرب کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ دفاعی امور کے ماھرین کے مطابق سعودی عرب کو ابھی تک اپنے کسی بھی ھدف میں کامیابی نھیں مل سکی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh