www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

988432
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کھا ہے کہ تمام فریقوں کو جامع ایٹمی معاھدے پر یکساں علمدرآمد کرنا چاھیے۔
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کھا کہ جامع ایٹمی معاھدے پر عملدرآمد کرنا تمام فریقوں کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے ایٹمی معاھدے کے حوالے سے امریکہ کی وعدہ خلافیوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے ھاتھ بھی بندھے ھوئے نھیں ہیں۔
ان کا کھنا تھا کہ مذاکرات کے دوران رھبر انقلاب اسلامی نے جو ھدایات دی تھیں ان کی روشنی میں ایران نے لازمی پیش بندی کر رکھی ہے تاکہ کسی بھی لحاظ سے نقصان نہ اٹھانا پڑے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ جامع ایٹمی معاھدے پر عملدرآمد تمام فریقوں کی یکساں ذمہ داری ہے اور ایران پوری سنجیدگی کے ساتھ معاھدے پر علمدرآمد کا جائزہ لے رھا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف صدر حسن روحانی کے ھمراہ آذربائیجان کے دورے پر ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh