www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

984099
بحرین کی شاھی حکومت نے عوام پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے انٹرنیٹ چینلوں کی مرکزی سطح پر نگرانی کا حکم دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بحرین کی شاھی حکومت نے انٹرنیٹ سروس فراھم کرنے والی تمام کمپینوں کو مشترکہ فلٹریشن سسٹم کی خریداری کا حکم دیا ہے جس کا مقصد جمھوریت کی حمایت کرنے والی ویب سائٹوں کو بند کرنا ہے۔
شاھی حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق انٹرنیٹ فراھم کرنے والی تمام کمپنیوں کو کام جاری رکھنے کے لیے اپنے سرورز کو سرکاری ریگولیٹری کونسل کے نگرانی کرنے والے سسسٹم سے جوڑنا پڑے گا۔اس اقدام کے بعد بحرین کی شاھی حکومت نہ صرف ویب سائٹوں کی نگرانی کرے گی بلکہ اپنی مرضی کے مطابق جس سائٹ کو چاھے بند بھی کرسکے گی۔
حکومت بحرین دو ھزار ایک سے اب تک انسانی حقوق کے اداروں اور اپنے سیاسی مخالفین کی بھت سے سائٹوں کو بند بھی کر چکی ہے۔
بحرین میں فروری دو ھزار گیارہ سے آمریت مخالف تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام انصاف کی بالادستی، تعصبات کے خاتمے اور با اختیار جمھوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh