www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

987828
معروف سعودی دانشور نے آل سعودی کے دربار سے وابستہ مبلغین کی دولت و ثروت پر کڑی تنقید کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق معروف سعودی دانشور " فھد الد‏‏غیثر" نے آل سعود کے دربار سے وابستہ مبلغین کے پاس دولت کی ریل پیل کو ھدف تنقید بناتے ھوئے کھا ہے کہ یہ لوگ مذھب کی تجارت کر رھے ہیں اور دین بیچ کر پیسہ کما رھے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی دربار سے وابستہ مبلغین دن رات لوگوں کو زھد وتقوی اور پارسائی کی ھدایت کرتے ہیں اور غربت و افلاس کو ایک طرح کی نعمت قرار دیتے ہیں لیکن خود کسی زحمت کے بغیر اور دین فروشی کے ذریعے جائیدادیں بنانے میں مشغول ہیں۔
سعودی عرب کے اس معروف دانشور "فھد الدغیثر" نے اپنے بیان میں عبدالرحمن العریفی جیسے معروف سعودی مبلغ کی جانب سے ترکی میں نئے بنگلے کی خریداری کی طرف کسی قسم کا اشارہ نھیں کیا۔ توقع کی جارھی ہے کہ "فھد الدغیثر" کے اس بیان پر سعودی عرب میں شدید ردعمل دکھایا جائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh