www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

986874
ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ھونے والی جھڑپوں میں آٹھ جولائی سے اب تک ستّر سے زیادہ افراد جاں بحق اور چھ ھزار سے زیادہ زخمی ھوگئے ہیں۔ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام ھڑتال کی وجہ سے کاروبار زندگی ٹھپ ھو کر رہ گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق، ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ھڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہیں۔
حریت کانفرنس کے رھنماؤں سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے جموں کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارہ اگست تک اپنی ھڑتال جاری رکھیں۔
دوسری جانب ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے اور اکثر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے۔ گزشتہ روز ھندوستانی سیکورٹی فورسز اور کشمیر کے مختلف علاقوں کے لوگوں کے درمیان ھونے والی جھڑپوں میں متعدد کشمیری جاں بحق اور زخمی ھوگئے۔
کھا جاتا ہے کہ ھندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ھونے والی جھڑپوں میں آٹھ جولائی سے اب تک ستّر سے زیادہ افراد جاں بحق اور چھ ھزار سے زیادہ زخمی ھوگئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh