www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

987170
آل سعود کی ھٹ دھرمی کے سبب شامی حجاج اس سال بھی مناسک حج کی ادائیگی سے محروم رھیں گے۔
شامی عوام کی ھمدردی کے دعووں کے باوجود رواں سال کے دوران بھی سعودی حکومت نے شامی شھریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آل سعود نے مسلسل پانچویں سال بھی فریضہ حج کی ادائیگی کے متمنی شامی باشندوں پر مناسک حج کی ادائیگی پر پابندی لگا دی ہے۔
شام کے محکمہ اوقاف اور حج مشن کے سربراہ" محمد عبدالستارالسید" نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے اقدامات سے شامی عازمین حج کو بقول ان کے دین مبین اسلام کے پانچویں رکن کی ادائیگی سے محروم کردیا ہے۔ ان کا کھنا تھا کہ حج حکم خدا اور الھی فریضہ ہے اور مسلمانوں پر اس کی ادائیگی واجب ہے۔
"محمدعبدالستارالسید" نے کھا کہ سعودی عرب کی شاھی حکومت کی وزارت حج نے شام کے محکمہ اوقاف کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے اور اس سلسلے میں کئے گئے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
انھوں نے کھا کہ سعودی حکومت ھرسال تمام ملکوں کے ساتھ اس طرح کے سمجھوتے کرتی ہے، لیکن تمام مذھبی اور اخلاقی ضابطوں کی خلاف ورزی کر کے اس الھی فریضے کی ادائیگی کے لئے شامی حجاج کرام کی راہ میں مسلسل روڑے اٹکا رھی ہے۔
شام کے وزیر اوقاف اور حج مشن کے سربراہ نے کھا کہ حرمین شریفین کے منتظمین کو جان لینا چاھیے کہ حجاج کرام کے آرام و آسائش اور ان کی سلامتی کو کسی بھی سیاسی اور مذھبی تعصب سے بالا تر ھوکر مھیا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تمام مسلمان کسی قسم کی مشکل کے بغیر فریضہ حج ادا کرسکیں۔
سعودی حکومت اگرچہ شامی عوام کی حمایت کا دعوی کرتی ہے تاھم اس کے باوجود آل سعود نے شامیوں کو مسلسل پانچ برسوں سے فریضہ حج کی ادائیگی سے روک کرانھیں اس سعادت سے محروم کر رکھا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh