www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

074884
ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کھا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران خطے کے موجودہ حالات میں پوری ھوشیاری اور منطقی طریقے سے عمل کر رھا ہے۔
ھفتے کے روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ھوئے ڈاکٹر علی لاریجانی کا کھنا تھا کہ ایران شروع ھی سے خطے کے حالات کا گھرا جائزہ لینے کے بعد قدم آگے بڑھا رھا ہے اور ذرائع ابلاغ بھی ملک کی دفاعی بنیادوں کی تقویت میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے جامع ایٹمی معاھدے کے بعد، ایران کے خلاف اسرائیلی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ صھیونی حکومت بعض دیگر حکومتوں کے ساتھ مل کر ایران کو سرمایہ کاری کے لئے خطرناک ملک ظاھر کرنے کی کوشش کر رھی ہے اور امریکی کانگریس بھی اس کا ساتھ دے رھی ہے۔
انھوں نے ایٹمی مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران پوری صداقت کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں شامل ھوا تھا لیکن اس کے باوجود بعض ممالک مخاصمت کی وجہ سے مذاکرات میں روڑے اٹکا رھے تھے۔
اسپیکر علی لاریجانی نے یہ بات زور دیکر کھی کہ ایران نے خطے کی کشیدہ صورت حال کے لحاظ سے ثابت قدمی اور انقلابی جذبے کے ساتھ صحیح پالیسیاں اپنائی ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh