www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

071518
افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ پکتیکا میں ھونے والے دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ھو گئے۔
افغان ذرائع کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے خاک جبار میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں پانچ سیکورٹی اھلکار جاں بحق ھو گئے۔ جاں بحق ھونے والوں میں پولیس کا ایک اعلی افسر بھی شامل ہے۔ تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے۔
دوسری جانب صوبہ پکتیکا کے ضلع سمنگی اور احمد خیل میں ھونے والے دو بم دھماکوں میں کم سے کم گیارہ عام شھر جاں بحق ھو گئے۔ جاں بحق ھونے والوں میں سے چھے کا تعلق ایک ھی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ صوبہ بدخشان کے ضلع راغستان میں جمعے اور ھفتے کی درمیانی رات، کی جانے والی ایک فوجی کارروائی میں تین طالبان ھلاک ھو گئے۔ اس کارروائی میں طالبان کے اسلحے اور گولہ بارود کے متعدد گودام بھی تباہ ھو گئے۔

Add comment


Security code
Refresh