www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

072801
شام کی ڈیموکریٹ فورس نے شمالی شھر منبج کو دھشت گردوں کے قبضے سے مکمل آزاد کرا لیا۔
شام مخالفین کے ھیومن رائٹس آبزرویٹری گروپ نے بھی منبج کی آزادی کی تصدیق کر دی ہے۔ کھا جا رھا ہے کہ شام کی ڈیموکریٹ فورس نے منبج شھر کو اپنے کنٹرول میں لے کر دھشت گردوں کو فرار پر مجبور کر دیا۔
منبج شھر پر سن دو ھزار چودہ سے داعش نے قبضہ کر رکھا تھا اور اسے ترکی اور رقہ کے درمیان داعش کی سپلائی لائن تصور کیا جاتا تھا۔
دوسری جانب شامی فوج نے مغربی شام کے شھر حماہ کے نواحی علاقے میں جاری آپریشن کے دوران درجنوں دھشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق جنوبی شام کے صوبے درعا کے نواحی علاقے میں دھشت گردوں کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام دھشت گرد ھلاک یا زخمی ھو گئے۔
شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے حلب کے قریب واقع آرٹلری انسٹی ٹیوٹ کے اطراف میں دھشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
شامی فوج کی بمباری میں دھشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ھو گئے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ حلب کے ایک محلے پر دھشت گردوں کے راکٹ حملے میں کم سے کم پندرہ عام شھری جاں بحق اور درجنوں زخمی ھو گئے۔ جنوبی درعا پر بھی دھشت گردوں کے راکٹ حملے میں ایک کم سن بچہ جاں بحق ھو گیا۔

Add comment


Security code
Refresh