www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

078911
عراقی فوج نے مغربی صوبے الانبار میں دھشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ھوئے داعش کے دسیوں دھشت گردوں کو ھلا ک کر دیا۔
العالم ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں دھشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ھوئے داعش کی سات گاڑیوں کو تباہ اور دسیوں دھشت گردوں کو ھلاک کر دیا-
عراق کی جنگ سے متعلق اطلاع رسانی کے نیٹ ورک نے ھفتے کو ایک بیان میں کھا ہے کہ عراقی فضائیہ کے طیاروں نے بھی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر موصل شھر میں داعش کے اس ٹھکانے کو تباہ کر دیا جھاں یہ گروہ کار بم تیار کرتا تھا- اس حملے میں بھی متعدد دھشت گرد ھلاک ھو گئے-
عراقی فضائیہ کے طیاروں نے اس کے علاوہ القیارہ راوہ اور تلعفر جیسے علاقوں میں بھی داعش کے ٹھکانوں پر متعدد بار بمباری کی جس کے نتیجے میں دھشت گردوں کو بھاری نقصان پھنچا- اس درمیان موصل کے جنوبی علاقوں سے بڑی تعداد میں عراقی شھری دھشت گردوں سے اپنی جان بچا کر صوبہ صلاح الدین کے صدر مقام تکریت کی جانب فرار کر رھے ہیں- اس درمیان یہ بھی اطلاعات ہیں کہ داعش نے ان میں سے بھت سے عراقی شھریوں کو قتل کر دیا-

Add comment


Security code
Refresh