www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

078633
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے اپنے پھلے اجلاس میں تحریک انصار اللہ کے صالح صماد کو صدر اور نیشنل کانگریس کے قاسم البوزہ کو نائب صدر منتخـب کر لیا۔
یمن کی تحریک انصاراللہ نے ھفتے کی صبح ملک کی سابق حکمراں جماعت نیشنل کانگریس کے ساتھ تاریخی معاھدے پر دستخط کرنے کے بعد اعلی سیاسی کونسل کے ارکان اور عھدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ دس رکنی اعلی سیاسی کونسل میں انصاراللہ اور نیشنل کانگریس کے پانچ پانچ ارکان شامل ہیں۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی غرض سے تشکیل دی جانے والی یہ اعلی اختیاراتی کونسل، آئین کے تحت ملک کا سیاسی، فوجی، اقتصادی اور ادارہ جاتی نظام چلانے کی ذمہ دار ھو گی۔
اس کونسل کی صدارت بھی مرحلہ وار طریقے سے دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان گردش کرے گی۔ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا قیام ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے جب کویت امن مذاکرات میں شریک یمن کے سابق مفرور صدر منصور ھادی کے مذاکراتی وفد کے سربراہ عبدالملک مخلافی نے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔
یمن کے قومی وفد اور سعودی عرب سے وابستہ وفد کے درمیان اکیس اپریل دو ھزار سولہ سے مذاکرات جاری تھے تاھم سعودی حکومت کے مداخلت پسندانہ اقدامات کی وجہ سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نھیں ھو سکا۔

Add comment


Security code
Refresh