www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

079505
روس کی وزارت خارجہ نے یمن کے مسائل پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے متصادم گروھوں کے درمیان نئے مذاکرات شروع کرانے کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے جمعے کی شام ایک بیان میں کویت میں یمن مذاکرات ختم ھونے کی جانب اشارہ کرتے ھوئے اعلان کیا ہے کہ ماسکو، یمن میں ھونے والے مذاکرات کا پوری توجہ سے جائزہ لے رھا تھا-
روسی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ بحران یمن کے حل کے لئے ھونے والے مذاکرات میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعلی ولد الشیخ احمد کی کوششوں کے باوجود کہ جو بحران کے سیاسی حل کے حامی تمام ممالک اور روس کی حمایت سے انجام پائے، مذاکراتی فریق پندرہ روزہ معینہ مدت کے دوران اتفاق رائے تک نہ پھنچ سکے-
اس بیان میں آیا ہے کہ ماسکو کا اب بھی یہ خیال ہے کہ بحران یمن پرامن طریقوں اور تمام سیاسی گروھوں کے مفادات کو مد نظر رکھتے ھوئے قومی مفاھمت سے حل کیا جا سکتا ہے-
روسی وزارت خارجہ کے بیان کے آخر میں سلامتی کونسل کے مستقل اراکین سمیت بحران یمن کو مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے کے حامی گروپ اٹھارہ کے نمائندوں اور روس کی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ھوئے تاکید کے ساتھ کھا گیا ہے کہ روس ، گروہ کے تناظر میں بھی اور قومی سطح پربھی یمنی فریقوں کے درمیان عدم اعتماد ختم کرنے اور یمن کی قومی مفاھمت کانفرنس کے نتائج نیز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کے تناظر میں سمجھوتے کی کوشش کرے گا-

Add comment


Security code
Refresh