www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

070552
ھندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پرتشدد مظاھروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور ھفتے کو بھی مختلف علاقوں میں مظاھرین اور پولیس کےدرمیان جھڑپیں ھوئیں۔
ھندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے متعدد علاقوں میں کرفیو کے باوجود پرتشدد مظاھروں کے دوران ھفتے کو بھی متعدد افراد زخمی ھو گئے-
بتایا جاتا ہے کہ بڈگام کے نوگام علاقے میں مشتعل مظاھرین اور پولیس اھلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ھوئیں جن کے دوران پولیس نے پیلٹ گن کا استعمال کیا-
سری نگر سے موصولہ اطلاعات میں کھا گیا ہے کہ جمعے کو پرتشدد مظاھروں کے دوران تین افراد کے جاں بحق ھو جانے کے بعد ھفتے کو بھی حالات سخت کشیدہ رھے اور انتیسویں روز بھی پرتشدد مظاھروں کا سلسلہ جاری رھا-
جنوبی کشمیر کے اننتناگ اور شوپیاں میں بھی مظاھرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات موصول ھوئی ہیں جن میں بیس سے زائد افراد زخمی ھوئے ہیں-
کرفیو، مظاھروں اورھڑتال کے باعث وادی میں معمولات زندگی بری طرح مفلوج ھو کر رہ گئے ہیں- جمعے کو وادی کے مختلف علاقوں میں شدید مظاھروں اور جھڑپوں کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ھو گئے تھے-
گذشتہ آٹھ جولائی سے وادی میں جاری پرتشدد مظاھروں کے دوران جاں بحق ھونے والوں کی تعداد ساٹھ کے قریب پھنچ گئی ہے جبکہ پانچ ھزار سے زائد افراد زخمی ھوئے ہیں-
دریں اثنا ریاست کے سابق وزیراعلی اور نیشنل کانفرنس کے رھنما عمرعبداللہ نے کشمیر کی ابترصورت حال پر وزیراعظم نریندرمودی کی خاموشی پر تنقید کی ہے-
انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ کشمیرکی صورت حال پر مرکزی حکومت کب جاگے گی؟ انھوں نے اس خاموشی کو دل توڑنے والی اور تشویشناک بتایا۔

Add comment


Security code
Refresh