www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

074757
فرانس میں مسلمان دکانداروں کو سور کا گوشت اور شراب فروخت کرنے پر مجبور کیا جارھا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فرانسیسی حکام نے ایک مسلمان دکاندار کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے حلال اشیا کے ساتھ سور کا گوشت اور شراب بیچنے سے گریز کیا تو اس کی دکان سیل کر دی جائے گی۔
پریس ٹی وی کی ایک رپورٹ مطابق پیرس کے قریب واقع علاقے "کلمب" کے مقامی حکام کا کھنا ہے کہ مذکورہ دکاندار سور کا گوشت اور شراب بیچنے سے گریز کی بناء پر قوانین کی پوری طور پر پابندی نھیں کر رھا ہے۔
"کلمب" سٹی کے مقامی عھدیداروں کا دعوی ہے کہ قوانین کے مطابق مذکورہ اسٹور لوگوں کی ضروریات کے مطابق تمام اشیائے خوردونوش کی فروخت کا پابند ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ علاقے کے میئر نے اس اسٹور مالک سے باضابطہ طور پر ملاقات کر کے اس سے کھا ہے کہ وہ تمام اشیاء بیچنے پر مجبور ہے اور اگر اس نے ایسا نھیں کیا تو اسٹور کو سیل کیا جاسکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ اسٹور کے مالک "سلیمان یالچین" نے اخبار لے موند کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کھا ہے کہ کرائے سے متعلق قوانین کے تحت روز مرہ کی اشیا کی فروخت پر تاکید کی گئی ہے اور دیگر اشیا کا تعلق دکاندار کی اپنی مرضی سے مربوط ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ "کلمب سٹی" کی بلدیہ نے اس اسٹور کے کنٹریکٹ کے منسوخ کئے جانے کی عدالت میں باقا‏عدہ طور پر شکایت درج کرا دی ہے کہ جس کی سماعت رواں سال کے اکتوبر کے مھینے میں ھو گی۔ واضح رھے کہ کلمب سٹی میں واقع حلال اشیاء کے اس اسٹور کا کنٹریکٹ دو ھزار بیس میں ختم ھو جائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh