www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

078369
نائیجیریا کے معروف اور دلیر مذھبی پیشوا آیت اللہ ابراھیم زکزکی کو جو جیل میں بند ہیں ، حضرت امام علی رضا (ع) کے روضے کے پرچم سے نوازا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررھے دلیر و بیباک مذھبی پیشوا آیت اللہ زکزکی کے رشتےداروں نے جیل میں انھیں مشھد میں فرزند رسول (ص) حضرت امام علی رضا (ع) کے روضے پر لھرانے والا پرچم تحفے کے طور پر پیش کیاہے-
اطلاعات کے مطابق یہ پرچم پاکر آیت اللہ ابراھیم زکزکی بھت خوش ھوئے اورحضرت امام علی رضا (ع) کے روضے کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا-
آیت اللہ زکزکی نائیجیریا میں نھایت محنت و لگن سے حقیقی اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں اور انھیں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے-
نائیجیریا کی فوج نے ان کی مقبولیت سے گھبرا کر انھیں اور ان کے حامیوں کو کچلنے اور دبانے کی باربارکوشش کی اوراس تناظر میں گذشتہ سال شھر زاریا میں واقع ان کے گھر اور امام بارگاہ پر حملہ کرکے سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شھید کردیا - اس واقعے میں فوج کی جانب سے آیت اللہ ابراھیم زکزکی کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اورنھایت زخمی حالت میں جیل میں ڈال دیاگیا-

Add comment


Security code
Refresh