www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

078546
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے سبھی شعبوں میں تھران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون میں توسیع پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ھفتے کو تھران میں پاکستان کے نائب وزیرخارجہ اعزاز احمد چودھری سے ملاقات میں کھا کہ اقتصادی تعلقات میں توسیع کے لئے بینکنگ کے شعبے میں بھی تعاون کا فروغ ضروری ہے-
ان کا کھنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بینکنگ کے معاملات میں تعاون کی راہ میں کوئی بھی مشکل نھیں ہے اور پاکستانی بینک، بلاجھجھک اپنا تعاون بڑھاسکتے ہیں-
ایران کے وزیرخارجہ نے بھی دھشت گردی اور انتھا پسندی کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے داعش اور القاعدہ کو علاقے میں دونوں ملکوں کا مشترکہ دشمن قرار دیا-
پاکستان کے نائب وزیرخارجہ اعزاز احمد چودھری نے بھی اس ملاقات میں پاکستان اور اسلامی جمھوریہ ایران کے تعلقات کی اھمیت کا ذکر کرتے ھوئے کھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات، سبھی میدانوں میں فروغ پا رھے ہیں اور پاکستانی کمپنیاں، ایرانی کمپنیوں کے ساتھ تعاون میں دلچسپی رکھتی ہیں-

Add comment


Security code
Refresh