www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

078260
ھیرو شیما پر امریکی بمباری کی یاد میں منعقدہ فلم فیسٹول میں شرکت کے لئے ایرانی فلمسٹار جاپان روانہ ھو گئے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق "امن ودوستی" کے زیرعنوان ھونے والے فلمی میلے میں شرکت کے لئے ایرانی فلمسٹاروں کا ایک وفد جاپان گیا ہے۔ یہ فلمی میلہ ھرسال ھیروشیما پر امریکہ کی ایٹمی بمباری کی مناسبت سے منعقد کیا جاتا ہے۔
اس فلمی میلے میں شرکت کے لئے جن چھے فلمسٹاروں کو بھیجا گیا ہے ان کا شمار، سنہ اسّی کے عشرے کے دوران عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں، کیماوی ھتھیاروں سے زخمی ھونے والے افراد میں ھوتا ہے۔
ایران کے معروف اور ھردل عزیز فلمسٹار "پرویز پروستوئی" ، ھمایون اسعدیان" ، "مازیار میری"، "حسین برزیدہ" ، "پژمان لشگری پور"، " حبیب احمدزادہ" ، "محسن یزدی"، "وحید یامین پور" اور شھید طاھری کے فرزند " علی اکبر سیاح طاھری" کے علاوہ فلمی دنیا کی کئی دوسری معروف شخصیات ھیروشیما جانے والے وفد میں شامل ہیں۔
مذکورہ وفد امن و دوستی کے نام سے معروف اس فلمی میلے میں شرکت کے ضمن میں، جاپانی عوام کو ملت ایران کی جانب سے امن و دوستی کا پیغام پھنچائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh