www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

078320
فلسطینیوں کی امداد اور روزگا سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی ادارے نے غزہ کی صورت حال کے بارے میں سخت تشویش کا اظھار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے سینیئر رکن عدنان ابو حسنہ نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ غزہ کے اسّی فی صد لوگ، اپنی روز مرہ کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے عالمی اداروں کی امداد کے محتاج ہیں اور ایسے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ھو رھا ہے۔
عدنان ابوحسنہ کا کھنا تھا کہ نو لاکھ ساٹھ ھزار فلسطینی پناہ گزیں، منظم طریقے سے انروا سے غذائی امداد حاصل کر رھے ہیں اور ایک سے دو ماہ کے اندر اندر یہ تعداد دس لاکھ تک پھنچ جانے کی توقع ہے۔
اقوام متحدہ کے عھدیدار نے خبردار کیا کہ اسرائیلی محاصرے اور غزہ کی تعمیر نو کا وعدہ کرنے والے ملکوں کے عدم تعاون کے سبب غزہ اب رھنے کے قابل نھیں رھا ہے۔
انھوں نے کھا کہ اگر غزہ کا محاصرہ ختم اور پانی کی آلودگی کا مسئلہ حل نہ ھوا تو سن دو ھزار بیس تک غزہ میں رھنا ناممکن ھو جائے گا۔

Add comment


Security code
Refresh