www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

177600
تھران کے خطیب جمعہ نے حج کے حوالے سے سعودی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
تھران کی مرکزی نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ھوئے آیت اللہ موحدی کرمانی کا کھنا تھا کہ حج کے حوالے سے آل سعود حکومت کے رویّے سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پھنچی ہے۔
انھوں نے کھا کہ حج کے بارے میں سعودی حکام کے اس قسم سے رویّے سے خود اس ملک کے حکمرانوں کو نقصان پھنچے گا۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایرانی عازمین کو حج کی سعادت سے محروم کئے جانے کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ خود کو اسلام اور قرآن کا پیروکار کھنے والے سعودی حکام نے آج تک اسلام اور عالم اسلام کو نقصان پھنچانے کے سوا کوئی کام انجام نھیں دیا۔
تھران کے خطیب جمعہ نے کھا کہ اس قسم کے رویّے سے مسلمانوں کے درمیان سعودی حکام کے خلاف نفرت اور بیزاری میں زبردست اضافہ ھو گا۔
انھوں نے کھا کہ یہ قرآن کا واضح حکم ہے کہ مومنوں اور مسلمانوں پر خانہ کعبہ کا راستہ بند کرنے والوں کو دردناک عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تھران کے خطیب جمعہ نے یمن اور شام سمیت، خطے کے بحرانوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے امید ظاھر کی کہ ان ملکوں کے عوام، امریکہ، صھیونی حکومت اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دھشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیاب ھو جائیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh