www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

827176
فلسطینی رھنما اور عوامی ڈیمو کرٹیک پارٹی کے سربراہ " عوض عبدالفتاح" نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ آل سعود کا صھیونی حکومت کا ساتھ دیئے جانے کی بنا پر شیرازہ بکھر جائے گا۔
انھوں نے اسلامی جمھوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی " ارنا " کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کر رھے تھے، کھا کہ بعض عرب ممالک خصوصا سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کا ساتھ دیئے جانے کا عمل ان ملکوں کے زوال اور خاتمے کا با‏‏‏‏عث بنے گا۔
" عبدالفتاح" نے فلسطینی اقدار و مقدسات اور عام شھریوں کے خلاف صھیونی حکومت کے غیرانسانی اقدامات کے باوجود بعض عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کی کوششوں پر کڑی تنقید کی، انھوں نے کھا کہ ایک ایسی حکومت کے ساتھ، جس نے فلسطینی علاقوں اور بیت المقدس پر قبضہ کرنے کی اپنی پالیسیوں اورغزہ کے محاصرہ کے ذریعے خطے اور پوری دنیا کو مسائل میں ڈال رکھا ہے، تعلقات برقرار نھیں کئے جا سکتے۔
" عوض الفتاح" نے صھیونی حکومت کو دھشت گرد قرار دیتے ھوئے کھا کہ ملت فلسطین، کے پاس صھیونی حکومت کے خلاف جدوجھد جاری رکھنے کے سوا اور کوئی راستہ نھیں ہے۔
دوسری جانب جھاد اسلامی فلسطین کے سینئر رھنما " شیخ خضر عدنان" نے پیر کے روز غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فلسطینی نوجوانوں کی جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا ہے کہ فلسطینی نوجوان صھیونی حکومت کے خلاف تحریک انتفاضہ سے ھرگز دستبردار نھیں ھوں گے۔
"تحریک انتفاضہ قدس" اکتوبر دو ھزار پندرہ میں فلسطینوں کے خلاف صھیونیوں کے حملوں میں شدت آنے کے بعد شروع ھوئی کہ جس کے دوران اب تک دو سو پچیس فلسطینی صھیونیوں کے ھاتھوں شھید ھو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh