www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

888504
ھندوستان کی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس پارٹی کے سرکردہ رھنما غلام نبی آزاد نے کشمیر میں طاقت کے بے جا استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔
راجیہ سبھا میں کشمیر کے بارے میں مختصر بحث کا آغاز کرتے ھوئے غلام نبی آزاد نے کھا کہ کشمیر میں مظاھرین کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ مظاھرین کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کے ذمہ داروں کا تعین اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ انھوں نے کشمیر کی صورتحال پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔
یو این آئی کے مطابق ایوان کے لیڈر ارون جیٹلی نے اپوزیشن پارٹیوں سے کشمیر میں پیدا ھونے والی صورتحال کے حقیقی اسباب پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ھوئے کھا کہ وہ اس حساس مسئلے پر سیاست نہ کریں۔
انھوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ سیکورٹی فورس کو بھی تحمل برتنے کی ضرورت ہے۔
ارون جیٹلی نے کھا کہ یہ صحیح ہے کہ کشمیر کی صورتحال سنگین ہے لیکن اسے معمول پر لانے کے لیے پارلیمنٹ سے متفقہ طور پر آواز بلند ھونی چاھئے۔

Add comment


Security code
Refresh