www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

855800
صھیونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی جوان شھید ھوگیا۔
لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک فلسطینی نوجوان نے صھیونیت مخالف کارروائی کے تحت غرب اردن میں الخلیل کے العروب کیمپ پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو صھیونی فوجی زخمی ھوگئے اس کے بعد صھیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شھید کر دیا-
صھیونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن میں الخلیل، قلقیلیہ ،جنین شھروں اور مشرقی قدس پر حملوں میں کم سے کم پانچ فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی اور چودہ کو گرفتار کر لیا ہے-
اسرائیلی فوجیوں نے اسی طرح منگل کو غرب اردن میں فلسطینی قیدی کے گھر کو ڈھا دیا- فلسطین کے مختلف علاقوں میں صھیونی فوجیوں کے حملوں میں اکتوبر دوھزار پندرہ سے شدت آگئی ہے جو اتنفاضہ قدس شروع ھونے کا باعث بنی ہے-
تحریک انتفاضہ کے دوران صھیونیوں فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر تقریبا دو سو تیس سے زیادہ فلسطینی شھید ھو چکے ہیں ۔
فلسطینی مجاھدین بھی صھیونی حکومت کے جرائم کے جواب میں صھیونیت مخالفت کارروائیوں میں اب تک تیس سے زیادہ صھیونی فوجیوں کو ھلاک کر چکے ہیں-

Add comment


Security code
Refresh