www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

873535
امریکہ کے اھم شھروں میں پولیس کو پوری طرح سے چوکس رھنے کی ھدایات جاری کردی گئی ہیں۔
پریس ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست لوئیزیانا کے صدر مقام بیٹن روژ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں تین پولیس اھلکاروں کی ھلاکت کے بعد امریکہ کے تمام اھم شھروں میں پولیس کو تااطلاع ثانوی ھائی الرٹ رھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
امریکہ کے سب سے بڑے شھر نیویارک کے محکمہ پولیس کے مطابق کسی بھی پولیس اھلکار کو انفرادی طور پر کوئی مشن انجام دینے کی اجازت نھیں ہے۔
نیویارک پولیس کو جاری کیے گئے احکامات کے تحت کوئی بھی مشن گروپ کی صورت میں یا کم سے کم دو اھلکاروں کی موجودگی میں انجام دیا جاسکتا ہے۔
شکاگو اور بوسٹن جیسے شھروں نیزریاست میساچوسٹس کی پولیس نے بھی انفرادی مشن کی انجام دھی پر پابندی لگا دی ہے۔
لاس اینجلس سٹی میں پولیس اھلکاروں کے انفرادی مشن پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ شھر بھرمیں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ لوئیزیانا کے صدر مقام بیٹن روژ میں فائرنگ کرکے تین پولیس افسران کو ھلاک اور چار دیگر کو زخمی کرنے والا شخص، امریکی فوج کا سابق اھلکار تھا۔
تقریبا دو ھفتے قبل بھی ایک مسلح شخص نے ڈیلس سٹی میں فائرنگ کرکے پانچ امریکی پولیس اھلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh