www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

813797
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سیکورٹی حکام نے ترک حکومت کی درخواست پر بغاوت کی سازش میں ملوث ھونے کے الزام میں کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی میکائیل اوغلو کو دمام کے ھوائی اڈے سے گرفتار کر لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ترک ملٹری اتاشی جرمنی جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ سعودی حکام کا کھنا ہے کہ ترک ملٹری اتاشی کو ترک حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رھے کہ ترکی کے سرکاری ٹی وی کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث شخصیات کے عھدوں کی جاری کی گئی تفصیلات میں کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی کا نام بھی شامل ہے۔
درایں اثنا ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد دیگر شھروں سے بلائے گئے ڈیڑھ ھزار سے زیادہ کمانڈوز کو استنبول میں تعینات کر دیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسپیشل فورسز کے یہ دستے استنبول میں گشت کر رھے ہیں اور ان کو حکم دیا گیا ہے کہ کوئی بھی ھیلی کاپٹر نظر آئے تو اس کو مار گرایا جائے۔ مبصرین کا کھنا ہے کہ فوجی بغاوت کی ناکامی کے باوجود خطرہ پوری طرح سے نھیں ٹلا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh