www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

905073
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے ترک ھم منصب کے نام پیغام میں فوجی بغاوت کے مقابلے میں عوامی عزم و ارادے اور جمھوریت کی فتح پر مبارک باد پیش کی ہے۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر اسما‏عیل قھرمان کے نام اپنے پیغام میں کھا ہے کہ پچھلے چند گھنٹے کے واقعات نے بخوبی واضح کر دیا ہے کہ عوام کا عزم و ارادہ ھی ملک کی تقدیر میں فیصلہ کن ھوتا ہے اور غیر قانونی طریقے سے اقتدار میں آنے کی کوششیں فرسودہ ھو چکی ہیں۔
ڈاکٹر علی لاریجانی کا کھنا تھا کہ عوام کے ووٹوں اور دین اسلام کے اصولوں کے مطابق قائم ھونے والی حکومت کی حیثیت سے اسلامی جمھوریہ ایران نے ھمیشہ دیگر ملکوں کے اقتدار اعلی اورعوام کی منتخب کردہ حکومتوں کی حمایت کی ہے۔
ایران کےاسپیکر نے اپنے پیغام میں ترکی میں منتخب حکومت کے خلاف فوجی بغاوت اور خاص طور سے پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت کرتے ھوئے یہ بات زور دیکر کھی ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام اپنے دوست اور برادر ملک ترکی کے مسلمان عوام کی حمایت کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی میں جمعے اور ھفتے کی درمیانی شب ھونے والی ناکام فوجی بغاوت میں دو سو کے قریب افراد ھلاک اور سیکڑوں زخمی ھوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh