www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

945005
عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے داعش کے تیئیس دھشت گردوں کو ھلاک کر دیا ہے-
عراق میں فوجی ذرائع کا کھنا ہے کہ فضائیہ کے بمبار طیاروں نے شمالی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم سے کم تیئیس دھشت گردوں کو ھلاک کر دیا ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمعے کو بھی عراقی فوج نےشمالی صوبے نینوا کےعلاقے تلعفر میں داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کر کے دس دھشت گردوں کو ھلاک کر دیا تھا-
اس کے علاوہ جمعے کو ھی دیگر علاقوں میں بھی عراقی فوج نے دھشت گردوں کے خلاف الگ الگ کارروائیاں کر کے چالیس سے زائد دھشت گردوں کو ھلاک کر دیا-
عراقی فوج نے شمالی صوبے صلاح الدین کے شھر شرقاط کے مغرب میں دبس علاقے میں دھشت گردوں کو لے جا رھی تین گاڑیوں اور ان کے ایک خفیہ ٹھکانے پرحملہ کر کے انھیں تباہ کردیا - اس حملے میں بھت سے دھشت گردمارے گئے ہیں۔
دوسری جانب داعش کے عناصر نے صوبہ نینوا میں پانچ عراقی شھریوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا- داعش نے ان عراقی شھریوں کو فوج کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں پھلے تو آھنی پنجروں میں بند کیا اور اس کے بعد انھیں آگ لگا دی -

Add comment


Security code
Refresh