www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

201873
بیلجیئم کے بعد جرمنی اور ھالینڈ نے بھی ترکی میں اپنے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ھالینڈ نے بدھ کو دھشت گردانہ حملے کی دھمکی ملنے کے بعد استنبول میں اپنا قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسی کے ساتھ جرمنی کی وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ انقرہ میں قونصل خانہ اور استنبول میں ایک جرمن اسکول سیکورٹی مسائل کی بنیاد پر عارضی طور پر بند کیا جا رھا ہے۔
یاد رھے کہ جرمنی نے انقرہ میں اپنا سفارت خانہ گزشتہ جمعرات کو ھی دھشت گردانہ حملے کے امکان کے پیش نظر بند کر دیا تھا۔
جرمنی نے اسی کے ساتھ منگل کو انقرہ میں موجود جرمن باشندوں کو ھدایت دی تھی کہ باھر نکلنے سے گریز کریں کیونکہ ان پر حملہ ھو سکتا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ منگل کو برسلز میں دھشت گردانہ حملوں کے بعد بیلجیئم نے ترکی میں اپنا سفارت خانہ اور قونصل خانے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
اس کے علاوہ امریکی سفارت خانہ بھی ترکی میں اپنے شھریوں کو خبردار کر چکا ہے کہ دھشت گردانہ حملے ھو سکتے ہیں اس لئے احتیاط سے کام لیں۔

Add comment


Security code
Refresh