www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

280045
فرانس کے وزیر اعظم نے یورپی یونین کے رکن ملکوں کی سرحدوں کو زیادہ سختی سے کنٹرول کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پریس ٹی وی کے مطابق فرانس کے وزیر اعظم مانوئل والس نے کھا ہے کہ برسلز دھشت گردانہ حملوں کے بعد یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کو زیادہ سختی سے کنٹرول کرنے کی ضرورت کا احساس بڑھ گیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ یورپ میں داخل ھونے کے راستوں پر کنٹرول بڑھانے میں تاخیر نھیں ھونی چاھئے۔ فرانس کے وزیر اعظم نے کھا کہ شام میں بھت سے پاسپورٹ چوری ھونے کی اطلاعات ملی ہیں اور دھشت گرد یورپ میں داخل ھونے کے لئے چوری کے ان پاسپورٹ کو استعمال کر سکتے ہیں، بنابریں کنٹرول بڑھا دینے کی ضرورت ہے۔
مانوئل والس نے اسی طرح ھوائی جھازوں کے ذریعے یورپ کا سفر کرنے والوں کے کوائف بھی سختی کے ساتھ جانچے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برسلز میں منگل کو ھونے والے دھشت گردانہ حملوں کے بعد پورے یورپ میں سیکورٹی کا بحران کھڑا ھو گیا ہے۔
فرانس کے وزیر اعظم نے کھا کہ اب تک پیرس حملوں میں ملوث تیس سے زائد افراد کا پتہ لگایا جا چکا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان میں سے گیارہ افراد ھلاک اور بارہ گرفتار کئے جا چکے ہیں اور بقیہ افراد کو گرفتار کرنا باقی ہے۔
فرانس کے وزیر اعظم کا کھنا تھا کہ یورپ میں دھشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی بقول ان کے شام میں کی جاتی ہے۔ انھوں نے کھا کہ بیلجیئم اور فرانس میں دھشت گردانہ حملے کرنے والوں کا ایک مرکز ہے۔
فرانس کے وزیر اعظم کا کھنا تھا کہ یورپی ملکوں میں دھشت گردانہ حملے کرنے والوں کا ٹھکانہ شام میں ہے۔ فرانس کے وزیر اعظم نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ پیرس دھشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ صلاح عبدالسلام کو چند روز قبل بیلجیئم سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بیلجیئم کے ذرائع ابلاغ نے بدھ کو دعوی کیا ہے کہ برسلز دھشت گردانہ حملوں میں ملوث ابراھیم اور خالد البکراوی دونوں، عبدالسلام سے رابطے میں تھے۔
دوسری جانب چار فرانسیسی نوجوانوں کو، جو داعش میں شمولیت کے لئے شام جانا چاھتے تھے، تین سال سے پانچ سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
فرانسیسی اخبار لی فیگارو آن لائن نے رپورٹ دی ہے کہ فرانس کی ایک عدالت نے بلال تازی اور منصور لی نامی فرانسیسی نوجوانوں کو پانچ پانچ سال قید، فیصل ایت مسعود کو چار سال اور سیھم لیدونی نامی نوجوان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ فرانس کی وزارت داخلہ نے کھا ہے کہ تیرہ نومبر دو ھزار پندرہ کو پیرس میں انجام پانے والے دھشت گردانہ حملوں کے بعد چھے سو فرانسیسی، عراق اور شام میں داعش میں شامل ھوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh