www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

284063
برطانوی پولیس نے امریکا کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ برطانوی مسلمان اپنے محلوں میں انتھا پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو نھیں دیتے۔
ایسوشی ایٹیڈ پریس نے لندن سے رپورٹ دی ہے کہ برطانوی پولیس کے ڈپٹی چیف نے بدھ کو ایک بیان میں کھا ہے کہ برطانوی مسلمانوں کے بارے میں امریکا کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوی غلط ہے۔
انھوں نے کھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ان کے خلاف نسل پرستانہ جرائم کی دفعہ کے تحت مقدمہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
یاد رھے کہ امریکا کے انتھا پسند ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں کھا تھا کہ برطانوی مسلمان انتھا پسندوں کے حامی ہیں اور اپنے محلوں میں موجود انتھا پسند عناصر کی اطلاع پولیس کو نھیں دیتے۔
برطانوی پولیس کے ڈپٹی چیف نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان بدترین کاموں کے زمرے میں آتا ہے کیونکہ اس قسم کی بے بنیاد باتوں سے عوام میں نفرت کے جذبات بھڑک سکتے ہیں اور اس سے دھشت گردوں کو فائدہ پھنچ سکتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh