www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

334206
برسلز میں منگل کو ھوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشن پر ھونے والے خودکش بم دھماکوں میں ھلاک ھونے والوں کی تعداد بیلجیئم کے سرکاری ذرائع نے چھبیس بتائی ہے۔
بلجیئم کے سرکاری ٹی وی آر ٹی بی ایف نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو برسلز کے ایک میٹرو اسٹیشن میں ھونے والے دھماکے میں پندرہ افراد ھلاک اور پچپن زخمی ھوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی گئی ہے جس کے پیش نظر ھلاک ھونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
بیلجیئم کے سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ اس سے پھلے برسلز کے ھوائی اڈے کے اندر ھونے والے دو دھماکوں میں گیارہ افراد ھلاک اور درجنوں دیگر زخمی ھوئے۔ ان دھماکوں کے بعد پورے بیلجیئم میں سیکورٹی ھائی الرٹ اور ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا۔
بیلجیئم کی حکومت نے اسی کے ساتھ ترکی میں اپنے سفارت خانے اور قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ حکومت بیلجیئم کے اعلان میں کھا گیا ہے کہ سیکورٹی کے مد نظر ترکی میں سفارت خانہ اور استنبول میں قونصل خانہ فوری طور پر بند کیا جا رھا ہے۔
دوسری جانب منگل کو برسلز میں انجام پانے والے خودکش دھماکوں کے بعد یورپی ھوائی اور سیاحتی کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ آنے کی اطلاع ہے۔
ادھر فرانس میں صدر فرانسوا اولینڈ نے برسلز دھماکوں کے بعد پیرس میں ایمرجنسی لگانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اٹلی میں بھی دھشت گردانہ حملوں کے مقابلے میں سیکورٹی الرٹ کی سطح بڑھا دی گئی ہے۔
اسی کے ساتھ یورپی پارلیمان کے اسپیکر مارٹن شلز نے برسلز خودکش حملوں کو وحشیانہ دھشت گردی سے تعبیر کیا۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے بھی برسلز کے دھشت گرادنہ حملوں پر گھرے دکھ کا اظھار کیا۔
برسلز دھماکوں کے بعد برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سیکورٹی اجلاس طلب کر لیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی ان دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Add comment


Security code
Refresh