www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

425959
شامی فوج نے لاذقیہ کے اطراف میں اسٹریٹیجک چوٹیوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شمالی شام کے علاقے لاذقیہ کے اطراف کی اسٹریٹیجک چوٹیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ھی جبھۃ النصرہ اور اس سے وابستہ دیگر دھشت گرد گروھوں کے متعدد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا –
شامی فوج اور دھشت گرد گروھوں کے درمیان دیگر علاقوں میں بھی لڑائی ھوئی ہے- شامی فضائیہ نے جنوب مشرقی حمص میں القریتین اور تدمر کے اطراف میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے-
شام کے طیاروں نے شمالی اور اسی طرح مغربی دیرالزور میں بھی داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ الشعلہ اور تدمر کی جانب سے داعش کے لئے رسد کی فراھمی کے راستے کو منقطع کردیں-
شامی فوج کی یہ کاروائیاں ، داعش کے زیر قبضہ علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے اور داعش کے افراد کو ھدف بنانے کے مقصد سے جاری ہیں-
المیادین چینل نے اعلان کیا ہے کہ درعا کے علاقے صلاح المسالمہ سے موسوم علاقے میں جبھۃ النصرہ گروہ کا فوجی کمانڈر مارا گیا ہے- ساتھ ھی یہ بھی کھا گیا ہے کہ داعش دھشت گردوں نے درعا کے ایک علاقے پر قبضہ کرلیا ہے-
دمشق میں باخبر ذرائع کا کھنا ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں مسلح گروہ، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رھے ہیں جبکہ شامی فوج ، دھشت گردوں کے جارحانہ اقدامات اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کا جواب دینے سے اجتناب کر رھی ہے-

Add comment


Security code
Refresh